سندھ اسپورٹس بورڈ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ‘ ضلع ملیر کی شاندار کامیابی

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور کوڈی کوڈی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے3 روزہ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ میں ضلع ملیر کی ٹیم نے کپتان شیر خان کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے22پوائنٹس کے ساتھ مقابلہ جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی‘17 پوائنٹس کے ساتھ ضلع ایسٹ کی ٹیم نے خان محمد شورو کی قیادت میں دوسری پوزیشن رہی‘ تیسری پوزیشن کے میچ میں صلع سینٹرل کو ضلع ویسٹ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پرا‘ ضلع ملیر میں ہونے والے ان مقابلوں کو ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے دیکھا کوڈی کوڈی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور آرگنائزر عبدالستار خاصخیلی نے خطاب میں کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر شاکر خانزادہ نے اس ٹورنامنٹ کے لئے ہم سے بھرپور معاونت کی اور ہمیں ہر وہ سہولت فراہم کی جو اس ٹورنامنٹ کی ضرورت تھی ہم ان دونوں کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی ان کا یہ تعاون جاری رہے گا بعد ازاں یوسی چیئرمین ونر خان برفت ین خان محمد مگسی اور سید ناصر شاہ اور بہرام خاصخیلی کے ہمراہ فاتح ٹیموں میں میڈلز‘ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔