غنی اسپورٹس فٹبال کلب مواچھ گوٹھ کا ایک اہم اجلاس

68

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )غنی اسپورٹس کلب کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کلب کے نئے عہدے داران کا چنائو عمل میں لایا گیا۔ صدر محمد عمران، نائب صدر اعجاز بلوچ، جنرل سیکریٹری صدام حسین، جوائنٹ سیکریٹری طارق مراد بلوچ، خازن محمد حنیف کسٹم، انفارمیشن سیکریٹری محمد شکیل مراد، ہیڈ کوچ استاد مراد بخش، کوچ ناصر بلوچ اور کپتان معیار کو منتخب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام سابقہ اور منتخب عہدے داران کے ساتھ کلب کے فٹبالرز کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔