محمد عارف حفیظ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر سعد عثمانی کے زیرنگرانی سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین کا انتخاب، سیپاک ٹاکرا کے فروغ اور مختلف ایونٹ سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر نوشاد احمد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن نے متعفقہ طور پر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کو سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کیا اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا کے صدر شبیر احمد نے منتخب چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کی نئے چیئرمین کے آنے سے سندھ اور پاکستان میں سیپاک ٹاکرا کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا نئے منتخب چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ میں پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن اور سندھ سیپاک ٹاکرا کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی اور چیئرمین منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیپاک ٹاکرا کا کھیل پاکستان میں بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے اس کی مقبولیت اور ترقی میں پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد کا کردار بہت اہم ہے۔ اس کھیل کو پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرا بھی ان ہی کے سر جاتا ہے۔ اجلاس میں اعجاز احمد خان، سید اصغر حسین، عبدالباسط، شیخ محمد شکیل، عرفان احمد، طاہرہ یاسمین اور دیگر نے شرکت کی