نیشنل بینک: عمارت کی خستہ حالی کے سبب چھت گرگئی عملہ شدید زخمی

58

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک قائدآباد  شیخ شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں مذکورہ بینک کے اوقاتِ کارمیں وقفے کے دوران چھت کا ایک حصہ ٹیبل پر آگرا جہاں ذوالفقار شیخ بیٹھے تھے جو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں بارہ ٹانکے آئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کائونٹر پر بزرگ پنشنروں کو ڈیل کیا جاتا ہے پینشنر زبڑی تعداد میں ٹیبل کے گرد کھڑے رہتے ہیں اتفاق سے حادثے کے وقت کائونٹر خالی تھا ورنہ متعدد جانیں ضائع ہوجاتیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ برانچ 60سال پرانی ہے جہاں 10ہزار سے زائد اکائونٹ ہولڈرز ہیں جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کے توسیع و مرمت کا کام گذشتہ 15سال سے التوا کا شکار ہے تاہم بینک انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور اعلیٰ انتظامیہ کے مابین کمیشن طے نہ ہونے کی وجہ سے کام میں ہاتھ نہیں لگایا جاتا جس کے باعث بینک کباڑ خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ بینک کا منیجر آپریشن ایک کھولی میں بیٹھنے پر مجبور ہے۔ جبکہ بینک کے واش روم میں واٹر کولر رکھا گیا ہے جہاں تعفن پھیلا رہتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بینک کی خستہ حال عمارت کی بجلی وائرنگ اُدھڑ گئی ہے جگہ جگہ تاریں لٹک رہی ہیں جن میں بجلی بھی موجود ہوتی ہے اگر اس جانب فوری توجہ نہ دی گئی تو کوئی دوسرا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ SPITقائدآباد برانچ کی توسیع و مرمت کا کام فوری طور پر شروع نہ کیا گیا تو اکائونٹ ہولڈرز بینک کے اعلیٰ افسران کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔