ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ‘ یوہانا کونٹا نے سیمونا کو ہراکر تاریخ رقم کردی

127

لندن (جسارت نیوز) برطانوی ٹینس اسٹار یوہانا کونٹا نے ومبلڈن ٹینس میں سیمونا ہالیپ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ کونٹا 39 سال بعد ومبلڈن سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی برٹش اسٹار بن گئیں۔ فائنل میں رسائی کے لیے ان کا مقابلہ وینس ولیمز سے مقابلہ ہوگا۔انگلینڈ کلب لندن میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن میں لوکل اسٹار یوہانا کونٹا نے نئی تاریخ رقم کردی۔ کوارٹر فائنل میں کونٹا نے ورلڈ نمبر 2 سیمونا ہالیپ کو 3 سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے دی۔ پہلا سیٹ ڈراپ کرنے کے بعد کونٹا نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا اور 7-6، 6-7 اور 4-6 سے حتمی فتح حاصل کرلی۔ وہ 1970 میں ورجینا ویڈ کے بعد ہوم گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برٹش کھلاڑی بن گئیں۔فائنل میں رسائی کے لئے یوہانا کونٹا کا مقابلہ 37 سالہ امریکی وینس ولیمز سے ہوگا۔