ٹریفک حادثات وواقعات میں4سالہ بچے سمیت 4جاں بحق

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 4سالہ بچے سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ محمد علی ولد طارق جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثابغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ساتھ لے گئے، پولیس واقعے سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے ،فیڈرل بی صنعتی ایریا کی حدود فضل مل کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ نا معلوم شخص جاںبحق ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو کارروائی کے
لیے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے میں رکھوادیا ہے ، ماڑی پور تھانے کی حدود سینڈز پٹ کے مقام سے 20 سالہ نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ،لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت سمیر ولد حمید کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او نیاز پہنور کا کہنا ہے کہ متوفی اپنے گھر والوں کے ساتھ پیر کے روز مذکورہ مقام پر نہانے کے لیے آیا تھااورتیزلہروںکی وجہ سے ڈوب کر لاپتا ہوگیا تھا، منگل کوساحل سے لاش مل گئی،متوفی لیاری کا رہائشی تھا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی،عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 میں واقع لیتھ مشین کی دکان میں کا م کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 40 سالہ علی محمد جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش کو فوری طور پر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایاگیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے تصدیق ہونے کے بعد ورثا بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ساتھ لے گئے ۔متوفی کورنگی کا رہائشی تھا۔