پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان‘ عمر اکمل‘ محمد عرفان‘ شرجیل اور خالد لطیف آئوٹ

96

لاہور(جسارت نیوز)پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیاہے۔کھلاڑیوں کے معاوضے میں 10 فیصد اضافہ کیاگیاہے۔پی سی بی کے مطابق کرکٹ ٹیم کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2017 سے 30 جون 2018تک ہوگا۔اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 35 کھلاڑیوں کو4کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں اظہرعلی،شعیب ملک، سرفرازاحمدشامل ہیں۔ ان کے علاوہ یاسرشاہ، محمدحفیظ، محمدعامر،بھی اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میںبابر اعظم‘ عمادوسیم، اسد شفیق،حسنعلی، شامل کیے گئے ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں راحت علی،وہاب ریاض ‘حارث سہیل، سمیع اسلم،شان مسعودشامل ہیں۔ سہیل خان، فخرزمان، جنیدخان،احمدشہزاد بھی سی کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔محمدعباس،شاداب خان اورمحمد نوازبھی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ڈی کیٹیگری میں امام الحق، بلال آصف، امیرحمزہ، عْمر امین، محمد حسن، محمد اصغر اور محمد رضوان بھی شامل کیے گئے ہیں۔ رومان رئیس،حافظ ذاکر،عثمان صلاح الدین،عامر یامین،عثمان شنواری، فہیم اشرف کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے معاوضے میں 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عمراکمل کسی بھی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ کرپشن کیس میں محمد عرفان ‘شرجیل خان اور خالد لطیف بھی لسٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔