ڈاکٹر فرید بقائی کے انتقال پرگورنرسندھ اورشیخ الجامعہ کااظہارافسوس

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمدزبیراور جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے بقائی یونیورسٹی کے چانسلر اور معروف طبیب ڈاکٹر فرید الدین بقائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طب اور تعلیم کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔مرحوم نے ذاتی وسائل سے قومی فلاح کے لیے قابل ذکر کام کیے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔