کوٹری، مبینہ طور پر گرفتار کیے گئے 4 میں سے 3 افراد رہا، پولیس کی واقعہ سے لاعلمی

134

کوٹری (نمائندہ جسارت) دو روز قبل فخر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طورپر گرفتار کیے گئے 4 افراد میں سے 3 افراد طالبعلم سچل چانڈیو اور اس کے دو مہمانوں کو پولیس نے چھوڑ دیا جبکہ ایک شخص مہران چانڈیو کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے اہم تفتیش کی جارہی ہے۔ تاہم پولیس نے اس سلسلے میںاپنی لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ سچل اور دو مہمانوں کو تو رہا کردیا گیا ہے لیکن مہران چانڈیو کا ابتک پتا نہیں چل سکا ہے۔