امریکا : قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

121

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ اس کی پیداوار میں کمی کا امکان اور جولائی کے آخری پندرہ دنوں میں اس کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی ہے۔نیویارک میں اگست کے لیے قدرتی گیس کے سودے 6.5 سینٹ (2.3 فیصد) بڑھ کر 2.929 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے گیس کی کھپت 77.9 ارب مکعب فٹ یومیہ ہے جو آئندہ ہفتے بڑھ کر 79.4 ارب مکعب فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے۔