امیر ضلع جماعت اسلامی سکھر حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت ذمے داران کا ماہانہ اجلاس

138

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ذمے داران کا ماہانہ ضلعی اجلاس امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میںماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ مرکزی تربیت گاہ میں شرکت، اقامتی تربیت گاہ صوبہ سندھ، جے آئی یوتھ کی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خوشحال پاکستان فنڈمہم کی بابت بھی جائزہ لیا گیا اور عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام کی بابت غور کرنے کے علاوہ اعانت ضلع سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ مزید برآں جماعت اسلامی کے موصولہ مرکزی و صوبائی سرکلرز کا مطالعہ پیش کیا گیا۔