اولمپک ڈے ووشو کنگفو آگاہی پروگرام اور نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

57

کوٹری(جسارت نیوز )حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام کوٹری میں اولمپک ڈے ووشو کنگفو آگاہی پروگرام اور نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا.جامشورو ووشو کنگفو ایسوسی ایشن اور ودیدہ کلب کے زیر اہتمام چائنا سے تربیت یافتہ حیدرآباد ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سیفو سید سلمان حیدرجعفری نے شرکاء کو چائنیز ووشو کنگفو آرٹ کے بارے میں بنیادی معلومات دی اور مزکورہ آرٹ کے رموزواوقاف سے آگاہ کیا.انہوں نے مختلف سیشنز میں بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کو تائولوز اور فائٹس سے متعلق تربیت دی اور عملی مشقیں بھی کروائیں.اس موقع پر اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ معروف سینیئر جرنلسٹ انجینیئر شاہد کاظمی اعزازی مہمان تھے جبکہ گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور اولمپک کمیٹی کی میڈم عائشہ ارم گرلز سیشن کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ پاکستان وومین سافٹ بال ٹیم کی کپتان ارم خان اعزازی مہمان تھیں جنہیں آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور ایونٹ مینیجر امام علی نے خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کیئے.ا س موقع پر خطابات میں عائشہ ارم, خرم رفیع صدیقی اور دیگر نے کھیلوں کے فروغ کے لیئے اپنے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا اور آرگنائزرز کو تلقین کی کہ وہ مختلف کھیل آرگنائز کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی قدر کریں اور انہیں آگے لے کر آئیں مگر وہ ایک بات زہن نشین کرلیں کہ قوائدوضوابط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کسی کو کھیلوں کی اصل روح اور خیر سگالی کے مقصد کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی.انہوں نے پیپلزپارٹی سے جامشورو کے میمبر قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیئے جاری تعاون پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا.آخر میں کمیٹی کی جانب سے ظہیرالدین نے سلمان جعفری کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور جامشورو اور کوٹری سائیٹ میں بھی ووشو کنگفو کلب قائم کرنے کا اعلان کیا۔. اس موقع پر خرم رفیع صدیقی نے کوچنگ آگاہی پروگرام کے بہترین منتخب چائنیر ووشو کنگفو آرٹسٹ منصور نزیر اور امام علی میمن کو خصوصی ایوارڈ دیا.۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جامشورو کے زیر اہتمام اسی مناسبت سیعزیز میموریل ہاکی کلب حیدرآباد اور ینگ برادرز ہاکی کلب کوٹری کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا جو 2-2گولز سے برابر رہا. مہمان ٹیم کے جاوید اور طاہر حبیب نے 1-1 جبکہ ینگ برادرز کے دونوں گول یامین نے اسکور کیئے. اس موقع پر سابق کھلاڑی مرزا نعیم بیگ مہمان خصوصی اور محمد سلیم بلو اعزازی مہمان تھے.جنہیں ایونٹ مینیجر قاضی وکیل الدین نے خوش آمدید کہا جبکہ انہیں حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی اور سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے اجرک کے تحائف پیش کیئے.اس موقع پر ظہیرمگسی, کامران شاہ,زریاب علی اور دیگر موجود تھے۔