آفریدی آج پھر ان ایکشن ہوںگے

84

لندن(جسارت نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج ایک مرتبہ پھر ان ایکشن ہوںگے۔ ذرائع کے مطابق 37سالہ پاکستانی آل رائونڈر فرینڈز لائف ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں آج ان کی ٹیم ہمپشائر پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30بجے سسیکس کیخلاف میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ایونٹ کے پہلے میچ میں گلیمورگن کی ٹیم کے خلاف20رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کی تھیں۔