ایران آیندہ ہفتے امریکا سےجوہری معاہدے پر مذاکرات کریگا

96

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران امریکا کے ساتھ اْس جوہری معاہدے پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس پر اْس نے 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ دستخط کیے تھے۔ یہ بات ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ عراقچی نے مزید کہا کہ ملک کےوزیر خارجہ محمد جواد ظریف 17 جولائی کو نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے اور منصوبے کے مطابق جوہری معاہدے پر بات چیت بھی وہیں ہو گی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ طے شدہ جوہری معاہدے پر از سرِ نو بات چیت نہیں ہو سکتی۔
ایران ؍ مذاکرات