واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری سے قبل تہران میں نظام کی تبدیلی عمل میں آنی چاہیے۔ منگل کے روز خبروں سے متعلق ایک امریکی ویب سائٹ ’دی آئی لینڈر نیوز‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں مگر ایسا صرف ایران میں نظام کی تبدیلی کے راستے ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے گزشتہ برسوں کے دوران حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے۔ جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی سے قبل ایران کے ساتھ کسی قسم کی بھی قربت انتہائی مشکل ہوگا۔ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ انتخابات میں کون حصہ لے گا، یہ کوئی جمہوریت نہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ جب وہ امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر تھے تو اُس وقت بھی ایران اور اس کا نظام اُن کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ تھا۔
ایران ؍ جیمز میٹس