کرا چی ( اسٹاف رپورٹر ) ایشین ٹینس فیڈریشن 14اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کرا چی جمخانہ میں شروع ہو رہی ہے ایشین فیڈریشن کی منظوری سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحت ہو نے والے اس ایونٹ میں 24کھلا ڑی شرکت کر رہے ہیں ۔جو کہ کرا چی جمخانہ میں ٹینس کا ایونٹ جا ری ہے ، ایشین ٹینس فیڈریشن انڈر14کے سپر سیریز کے نتائج کے مطابق کوارٹر فائنل : عدیل خان نے حشیش کمار کو 6-3, 6-2سے اور عبد اللہ خان نے اریش ویرانی کو 6-2, 6-3سے ، ریان جواد نے احتشام یحیٰی کو 6-0, 6-0سے شکست دی اور ابراہیم خان نے حامد اسرار گل کو 6-3, 6-3سے ہرایا اور ڈبل کوارٹر فائنل میں عدیل خان ، ابراہیم خان نے عاصم گل اور عمار اسما عیل ماہ پارہ کو 6-3, 6-0سے ، ماہاتر خان اور احتشام یحییٰ نے محمد فاروق عتیق اورقائم دانش چوہدری نے 7-6(5), 7-6(10)اس کے بعد حامد اسرار گل اور اشیش کمار نے محمد حظیفہ خان اور محمد طلحہ خان کو 6-1, 6-2سے اور ریان جواد اور عبد اللہ خان نے حسن مصطفیٰ اور اریش ویرانی نے 6-0, 6-0سے شکست دی ۔ سندھ رینکنگ کے ریزلٹ انڈر 9سیکنڈ رائونڈ میں زین نے اسماعیل آفتاب کو 8-0سے ، میر ثاقب نے صبرینہ کو 8-1سے ، اور حسن جمال نے دُرف داس کو 6-0, 6-0سے ہرایا ۔ انڈر11میں سیکنڈ رائونڈ میں وریشہ نے حظیفہ کو 8-0سے شکست دی ۔ انڈر 13سیکنڈ رائونڈ میں ماہاتر نے فاروق عتیق کو 6-0, 6-4سے ، انڈر 17سنگل سیکنڈ را ئونڈ میں مجا ہد اللہ نے بلا ل عمران کو 6-2, 6-0سے ہرایا ۔ اور آخر میں انڈر 17کوارٹر فائنل میں نعمان آفتاب نے مجا ہد اللہ خٹک کو , 7-5 6-2سے شکست دی اور آخر میں پربت کو واک اوور ملا محمد دادا کے خلاف ۔ لیڈیز سنگل میں عروج انتخاب نے روزیبل اُجالا کو 8-0سے ہرایا ۔ وریشہ خان نے زہرہ کو 8-0سے ، ارج بتول نے عائشہ یو سف کو 8-0سے ، ہا نیہ نوید نے فضاء فاروق کو8-0سے اور ابصرہ نے ماہرمہ جہاں کو 8-0سے شکست دی ۔