ایندھن کی قلت کی قلت عوام کو مشکلات

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تیل سپلائی کرنے والی کمپنی شیل کے کچھ پمپس پر ایندھن کی قلت کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق معیاری ٹینکرز کی تعداد کم ہونے پر سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث بعض پمپس پر ایندھن کی قلت کی کمی کا سامنا ہے اور صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ احمد پور شرقیہ واقعے کے سبب کمپنی ٹینکرز کے معیار پر کڑی نظر رکھ رہی ہے جب کہ پنجاب میں تیل سپلائی کے دوران موٹر وے پولیس بھی ٹینکرز کی سخت چیکنگ کر رہی ہے۔