تُرک فوج کے فضائی حملوںمیں 11 کرد عسکریت پسند ہلاک

78

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں کْرد عسکریت پسندوں کے اہداف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کردستان ورکرز پارٹی کے 11 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ یہ بات ترک فوج کی طرف سے منگل کے روز بتائی گئی۔ فوجی بیان کے مطابق شامی سرحد کے قریب صوبہ مردین میں 2 مقامات پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 8 کْرد عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ کردستان ورکرز پارٹی کے 3 ارکان صوبہ ہاکاری میں واقع ایک غار پر بمباری سے ہلاک ہوئے۔