جیکب آباد، پروفیسر نظام الدین میمن آج بعد نماز مغرب درس قرآن دیں گے

120

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) انجینئر اعجاز احمد میمن امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک فکری، اسلامی نظریات کی حامل دینی و سیاسی جماعت ہے اس لیے اسلام و قرآن کریم سے جڑے رہنے اور اس کی صحیح معنوں میں تشریح اور دور جدید میں اس کی اہمیت و ضرورت پر آج بعد نماز مغرب درس القرآن ہوگا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ پروفیسر نظام الدین میمن نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ و ڈائریکٹر مہران اکیڈمی درس قرآن دیںگے، جس کے لیے بڑے پیمانے پر شہر میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔