لاہور(آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اورجے آئی ٹی کا کام اسکرپٹڈ اور میچ فکس لگتا ہے۔اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندر چاہے جے آئی ٹی کے ساتھ چائے پیتے رہے ہوں لیکن طے تھا کہ باہر نکل کر شور کریں گے اور کہیں گے کہ ہمارا قصور کیا تھا۔ اعتزازاحسن نے کہاکہ جے آئی ٹی نواز شریف کومحفوظ راستہ دینے کے لیے تھی، نوازشریف، اسحاق ڈار، حسین نواز، حسن نواز اور مریم نے جے آئی ٹی سے باہر آکر ایک جیسی باتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بھی سازشیں تیار کی گئیں تھیں ۔انہوں نے کراچی الیکشن میں کامیابی پر پارٹی قیادت کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔