ذوالفقار آباد اور بحریہ ٹائون منصوبہ سندھیو ں کہ خلاف سازش ہے

78

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) عوامی تحریک کی جانب سے غیر مقامی افراد کی آبادکاری، ذوالفقار آباد منصوبے، بحریہ ٹائون، مذہبی انتہا پسندی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کا رکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر مشتاق شورو، علی شیر پڑھیاڑ، ہر چند لال، حفیظ باگرانی و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سندھ کو ایک سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔ سندھ میں کر پشن کا راج ہے، سندھ میں غیر مقامی افراد کو آباد کیا جارہا ہے تاکہ سندھی قوم کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔ ذوالفقار آباد اور بحریہ ٹائون منصوبہ بھی سندھیو ں کہ خلاف سازش ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھیوں کہ خلاف سازشوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔