روی شاشتری بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

47

نئی دلی(جسارت نیوز) روی شاشتری کوبھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا وہ 26 جولائی سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے کوچنگ کیلیے ان کا وریندر سہواگ کے ساتھ سخت مقابلہ تھا لیکن سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے 55 سالہ روی شاستری کو کوچ کے لئے نامزرد کیا۔ انہوں نے پہلے عہدے کیلیے درخواست جمع نہیں کروائی تھی تاہم تاریخ میں توسیع کے بعد وہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہوئے اور فیورٹ بن گئے۔روی شاستری 2007 میں دورہ بنگلا دیش کیلیے عارضی طور پر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ 2014 میں دورہ انگلینڈ سے لے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ وہ 80 ٹیسٹ اور 150 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔