کولمبو (جسارت نیوز)سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل سے 18 جولائی تک ار پریما داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ زمبابوے نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر رکھی ہے۔