واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے ایک دفاعی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے بین البر اعظمی بیلیسٹک میزائل تجربے کے بعد ایسے خدشات کے تحت کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے چلائے جانے والے میزائل ممکنہ طور پر الاسکا یا دیگر امریکی علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ تھاڈ دفاعی نظام کے ذریعے میزائل مار گرانے کا تجربہ ہوائی کے اوپر بحر اوقیانوس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے جواب میں پیانگ یانگ حکومت نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کیا تھا۔