عنزہ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ انوویٹر سی سی کی مسلسل دوسری کامیابی

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فائیٹر ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عنز ہ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مزید2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں گروپ اے میں پبلک کرکٹ گرائونڈ انوویٹر کرکٹ کلب نے مد مقابل الحمزہ سی سی کو 37 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیا بی حاصل کر لی۔ الحمزہ سی سی نے ٹاس جیت کر انوویٹر سی سی کو بیٹنگ کا چیلنج دیا۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے خسارے پر 173 رنز کا ہند سہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ عارف خان نے عمدہ بیٹنگ کر تے ہوئے 35 رنز میں3 شاندار چھکے لگائے، فرید شاہ نے 16 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ بیٹنگ میں3 چوکے اور2 چھکے لگائے، افروز حسن نے 27 رنز 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔ لفیٹ آرم اسپنر کلیم اللہ نے 38 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ میڈیم پیسر ثاقب خا ن نے 24 رنز کے بدلے 3 بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔ الحمز ہ سی سی 173 رنز کا ہد ف حاصل کر نے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 135 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ دیدار عظیم نے جارحا نہ 34 رنز 15 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکو ں کی مدد سے بنائے، کپتان آصف اظہار نے27 رنز جوڑے۔ لیفٹ آرم اسپنر جنیدنعیم نے عمدہ بولنگ کر تے ہوئے صرف 5 رنز کے عوض 3 حریف بیٹسمینوں کو شکار کیا ۔میچ کے اختتام پر چیف آرگنا ئز ر زین قریشی نے فاتح ٹیم انوویٹر سی سی کے جنید نعیم کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ دوسرے میچ میں گروپ بی میں نذیر حسین گلبر گ جیم خانہ کے سبزہ زار پر ناردن جم خانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹیں کھو کر 172 رنز کا مجمو عہ حاصل کیا ۔ نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حسن نے جارحا نہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے شاندار نصف سنچری 58 رنز میں 29 گیندیں کھلیں جبکہ 5 بلند و بالا چھکے اور 3 چوکے لگانے میں کا میا ب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ باری میں ایک چوکا اور ایک ہی چھکا لگایا۔ لیفٹ آرم اسپنر اسامہ بشارت نے 2 وکٹیں 26 رنز کے بدلے لیں۔ جوابی بیٹنگ میں الحبیب سی سی تما م تر کوششوں کے بعد مقررہ اوورز میں9 وکٹیں کھو کر 155 رنز تک ہی پہنچ سکی۔اشعر قریشی نے36 رنز کی عمدہ باری میں 18 گیندیں کھلیں اور 3 چوکے اور2 چھکے بھی لگائے،رمیز عزیز نے 26 رنز میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میڈیم پیسر تبریز ڈائیر نے عمدہ اسپیل کر تے ہوئے28 رنز کے عوض 3 مخالف بیٹسمینوں کو پویلین واپس روانہ کیا جبکہ فواد خا ن نے 2 وکٹیں سمٹیں۔ میچ کے اختتام پر چیف آرگنا ئز ر زین قریشی نے فاتح ٹیم ناردن جیم خانہ کے محمد حسن کو شاندار نصف سنچری پر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور کپتان اعجا ز احمد و یگر بھی موجو د تھے۔ مذکورہ میچز کو امپا ئر جاوید آفرید ی ، جلال الدین، ضیاء عباس اور رحیم سولنگی نے سپر وائز کیا جبکہ آئن لائن اسکورنگ کے فرائض دانش علی نے انجام دیے۔