لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے

129

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی اسپتا ل حیدرآباد و جا مشورو ڈ اکٹر عبدالوہاب ودھو نے کہا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور OPDمیں آنے والے مریضوں کو محکمہ صحت سندھ کے اصولوں اور قوائد وقوانین کے مطابق ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے جبکہ سول اسپتال حیدرآباد و جا مشورو میں بذات خود بھی روزانہ کی بنیاد پر کئی بارمختلف شعبوں اور وارڈوں کے دورے کر کے مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیتا ہوں تاکہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وہ گزشتہ روزمحکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے حوالے سے اسپتال میںکیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے شعبہ ایمرجنسی اور مختلف وارڈو ں کا دورہ کرنے کے دوران مریضوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سول اسپتال حیدرآباد و جامشورو میں علاج ومعالج کی سہولیات میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے اور اب یہاں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے جدیدمشین سے ایکو اورانجیو گرافی کرنے سمیت دل کے آپریشن بھی کیے جارہے ہیںاسی طرح ایم آر آئی اور سی ٹی اسکن کی مشینیں بھی متواتر کام کر رہی ہیں جبکہ الٹر اسائونڈ ، ڈ یجیٹل اور دیگر ایکسر ے کے ساتھ ساتھ جدید پیتھا لوجی لیبارٹری میں وہ ٹیسٹ بھی کیے جا رہے جو پہلے مریض مہنگے داموں باہر سے کراتے تھے۔ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو نے کہا کہ اب سول اسپتا ل حیدرآباد و جا مشورو میں علاج کی وہ تمام جدید سہولتیں موجود ہیں جو کہ مہنگے پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کی مزید بہتری کیلیے اسپتال کے افسران،ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو میرے ہمقدم چلنا ہو گا کیونکہ کوئی بھی ادارہ ایک بہتر ٹیم ورک کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ اسی طرح اسپتال بھی بہتر ٹیم ورک کے بغیر مریضوں علاج کی بہتر سہولت فراہم نہیں کر سکتا۔انہوں نے بتایاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ نقصان کے پیش نظر شعبہ ایمرجنسی میں فوری طبی امداد کیلیے مطلوبہ ادویا ت وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ شدید بارشوں کی صور ت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔