اوول(جسارت نیوز) مارٹینا ہنگس اور جمی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سوئس اسٹار مارٹینا ہنگس نے اپنے برطانوی جوڑی دار جمی مرے کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لوسی ہراڈیکا اور جیباوی پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کوا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔