محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو خصوصی تربیت کی فراہمی کا اعلان

128

فیصل آباد(اے پی پی )محکمہ زراعت نے آلو ، لہسن ، ٹماٹر ، مرچ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے کاشتکاروں کو خصوصی تربیت کی فراہمی کا اعلان کیاہے جبکہ کسانوںکو جدید زرعی سفارشات سے آگاہ کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ کے مؤثر استعمال کابھی فیصلہ کیاگیاہے جس کامقصد فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانا ہے ۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے پنجاب میں سبزیوں اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے منصوبے کاآغازکیاہے۔