ملک گیر احتجاج سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں‘ بلاول زرداری

94

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو مستعفی ہونا پڑے گا‘ ان کو اب وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ‘ حکمران دھمکیاں دینا بند کریں‘ بہت جلد اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے‘ ملک گیر احتجاج سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی3 نسلوں کو بے نقاب کردیا‘ نوازشریف حکمرانی کا سیاسی اور اخلاقی جواز کھو چکے ہیں‘ وہ اپنے اثاثے چھپانے کے مرتکب ہوئے ہیں ‘ گلف اسٹیل مل اور قطری خط افسانہ نکلے‘ قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے‘ شریف خاندان نے عدالت اور جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات پیش کیں ‘ہم آئندہ انتخابات کے لیے پوری تیاری کر رہے ہیں۔