مولی کا زیر کاشت رقبہ 6298ہیکٹر اور پیداوار 116852 ٹن سے تجاوز کرگئی

103

فیصل آباد(اے پی پی )پنجاب میں مولی کا زیر کاشت رقبہ 6298ہیکٹر اور پیداوار 116852 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ماہرین سبزیات نے کاشتکاروںکو مولی کی 40دن والی اگیتی قسم کی کاشت ماہ اگست کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ یہ قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سے55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگیتی مولی کی کاشت دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔