نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے میانمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے مقرر کیے گئے مشن سے تعاون کرے۔ نِکی ہیلی کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ میانمر حکومت اس مشن کو اپنی ذمے داری پوری کرنے دے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے رواں برس کے آغاز میں بنائے گئے اس مشن کو میانمر کی فوج کی طرف سے راکھین اور کاچن ریاستوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ قبل ازیں میانمر کی حکومت کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا تھا وہ اس مشن کے ارکان کو ویزا جاری نہیں کرے گی۔
میانمر ؍ تحقیقات ؍ اجازت