میزان بینک اور ہینو پاک موٹرز کے درمیان معاہدہ

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک اور ہینو پاک موٹرز نے ہینو کازے بس سروس کی فنانسنگ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت میزان بینک ہینو پاک موٹرز کے صارفین کو ہینو پاک موٹرز کی ہینوکازے بس کی تیزی سے پراسیسنگ اور ترجیحی بنیادوں پرکازے بسوں کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں میزان بینک آسان ترین فنانسنگ مدّت، مسابقتی ڈائون پے منٹ اور مسابقتی انشورنس ریٹ پیش کرے گا۔ معاہدے پر میزان بینک کے ہیڈ آف کمرشل وہیکل اجارہ جاوید احمد کاشف، اور ہینو پاک موٹرز کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری فہیم اعجاز سبزواری نے دستخط کیے۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 570سے زائد برانچز کے ساتھ560سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینکAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔