نوابشاہ، مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے متعدد افراد گرفتار

70

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) جسٹس آ ف پیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں پو لیس کے ہمراہ مضرصحت اشیا کی فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے، دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، مقدمات درج۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ جسٹس آف پیس بینظیر آبادمحمدکلیم جٹ نے سی آئی اے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوںمیں مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ناقص مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ چھاپوں کی اطلاع پر دکانداروں میں کھلبلی مچ کئی اور متعدد دکان دار دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس آف پیس محمد کلیم جٹ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، یہ لوگ انسانیت کے دشمن ہیں، سماج دشمن عناصر ہمارے معاشرے پر بد نماداغ ہیں، جو چند روپے کے لالچ میں انسانی جانوںسے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اور مضر صحت اشیا کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگئی ہے۔