ومبلڈن اوپن‘ جوکووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

76

لندن(جسارت نیوز) سربین اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میں منارینو کو شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منارینو کو 6-2، 7-6، (7-5) اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ کا چیلنج درپیش ہو گا۔