ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہبود آبادی کے عالمی دن پر ٹنڈوالہ یار میں بھی ریلی کا نعقاد کیا گیا نکلنے والی ریلی میں سول سوسائیٹی ۔ڈاکٹرز ، سماجی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی منعقدہ ریلی میں شامل بینرز اور پلے کارڈ تھے جس پہ چھوٹہ کنبہ زندگی آسان نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں کے نعرے درج تھے بہبود آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے نکلنے والی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سوشل ویلفیئر کی ضلعی آفس پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاپولیشن آفیسر اعجاز سیال ، ڈی ایچ او وسیم احمد شیخ ۔ ڈاکٹر محمد سلیم شیخ ،ڈاکٹر معین الدین قریشی، نے کہا کہ ہماری آبادی دن بہ دن بڑرہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم مستقبل کے معمار وں کی بہتر دیکھ بحال کرنا انہیں تعلیم کے زیور سے مالا مال کرنا ، بہتر تعلیم نہ صحت اور نہی بہتر خوراک دے سکتے ہیں آبادی کا کنٹرول مرد اور عورت دونوں مل کر کر سکتے ہیں آبادی یادہ ہونے کی وجہ سے ہمارا ملک ترقی یا فتہ ملکوں کی ڈوڑ میں کافی پیچھے رہ گیا ہے آئو مل کر آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے جاگرتا مہم کریں اور گھر گھر لوگوں میں آگاہی کے پیغام کو عام کریں۔