پاناما کیس کا اصل فیصلہ عدالت عظمیٰ کرے گی، عاصمہ جہانگیر

68

لاہور (آئی این پی) عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہانگیرنے کہاہے کہ پاناما لیکس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پرعدالت عظمیٰ فیصلہ نہیں کرسکتی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اپنی عقل وفہم سے ہی فیصلہ سنائے گی کہ معاملے کامزیدٹرائل کیاجائے یا رپورٹ کی بنیادپرہی فیصلہ سنایا جائے‘ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پہلے روز سے ہی متنازع تھی اور آج بھی ہے۔ عاصمہ جہا نگیر نے کہا کہ سب کو چاہیے وہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا ہی انتظار کر یں کیونکہ جب عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اب اپنا فیصلہ سنائے گی وہی اصل فیصلہ ہوگا ۔