نیروبی ؍ موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) قحط سے قبل از وقت خبردار کرنے والے امریکی مرکز ایف ای ڈبلیو ایس نیٹ کا کہنا ہے کہ کینیا میں 29 لاکھ اور صومالیہ میں 32 لاکھ افراد کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ خطرے کی صورت حال تیسرے درجے پر ہے۔ جون میں ادارے کے جاری کردہ اندازوں کے مقابلے میں اس کے حالیہ تخمینوں میں کینیا میں 8 لاکھ اور صومالیہ میں 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکز کے ایک عہدے دار پیٹر تھامس کا کہنا ہے کہ تیسرے درجے کا مطلب یہ ہے کہ گھرانے زندہ رہنے کے لیے اپنی بنیادی خوراک کا بندوبست بھی نہ کرسکتے ہوں۔