یو بی جی کی کورکمیٹی نے گلزار فیروز کو گروپ کا مرکزی ترجمان مقرر کردیا

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی ) کی کورکمیٹی نے معروف صنعتکار اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرگلزار فیروزکومرکزی ترجمان کی ذمہ داریاں سونپ دیں اس طرح گلزار فیروز ملک بھر میں یوبی جی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات میڈیاکو جاری کریں گے جبکہ یو بی جی کی کورکمیٹی نے نارتھ کراچی کے سابق چیئرمین نوراحمدخان کویو بی جی سندھ کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ سندھ کورکمیٹی میں ممبران کی7خالی نشستوں کے لیے بھی نئے ممبران کا انتخاب عمل میں آیا۔نئے ممبران میں شاہین الیاس سروانہ،حنیف گوہر،زاہد سعید،طارق حلیم،میاں ارشد فاروق، وسیم وہرہ اور سلیم میمن بکیا شامل ہیں۔یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ،سینئرنائب صدرعامرعطاباجوہ، حمیداختر چڈھا،ملک سہیل حسین،نسیم الرحمن ،خالدتواب،مرزا اختیار بیگ، ممتاز شیخ اور دیگرلیڈران نے ان توقعات کا اظہار کیا کہ گروپ کے مرکزی ترجمان،چیف آرگنائزر اور تمام کورکمیٹی ممبران اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ گلزار فیروز نے یو بی جی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ انہیں ماضی کی طرح احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔