17واں چیلنجر کپ 2017‘برائٹ جم خانہ کے ہاتھوں ونڈر بوائرز ناکام

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برائٹ جم خانہ نے آسان مقابلے کے بعد حریف ونڈر بوائز سی سی کو 7وکٹوں سے شکست دیکر 17واں چیلنجرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کی۔ 154رنز کا ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا گیا۔ شفقت علی نے فتح گر اننگز کھیلی انہوں نے 74رنز بناکر مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بلال سہگل نے 20رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ونڈر بوائز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا او ر مقررہ 20اوورز میں تمام وکٹوں پر 153رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ شیراز رانا نے شاندار نصف سنچری اسکور کی ۔ عاطف علی اور عبداﷲ پراچہ نے 20,20رنز کا حصہ ڈالا۔ بلال سہگل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے محض 20رنز پر 4حریف کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ برائٹ جم خانہ کو مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور باآسانی 3وکٹوں پر 154رنز بنا کر فتح اپنے نام کرلی۔شفقت علی نے میچ وننگ اننگز کھیلی انہوں نے 74رنز اسکور کئے۔