آئی بی ایس ایف انڈر 21اسنوکر چیمپین شپ‘ نسیم اختر اور حارث کو ابتدائی میچز میں شکست

145

بیجنگ (جسارت نیوز) آئی بی ایس ایف انڈر 21ا سنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی روز پاکستان کے دونوں کیوئسٹس محمد نسیم اختر اور حارث طاہر کو اپنے ابتدائی میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو چین میں شروع ہونے والی میگا چیمپئن شپ کے ابتدائی روز گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ملک کے کیوئسٹ مینگی گینگ اور پاکستان کے نسیم اختر کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت چینی کیوئسٹ کے ساتھ رہی اور اس نے نسیم کو بیسٹ آف سیون فریمز میں 3 کے مقابلے میں 4 فریمز سے زیر کیا، نسیم اختر آج 2 گروپ میچز کھیلیں گے، پہلے میچ میں ان کا مقابلہ ویلز کے کیوئسٹ ٹیلر ریس سے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں انہیں ایران کے شیرون کا چیلنج درپیش ہو گا، بدھ کو کھیلے گئے گروپ ایم کے میچ میں چین کے زیانگ نے پاکستان کے حارث طاہر کو 4-1 فریمز سے شکست دی، حارث طاہر اپنے اگلے گروپ میچ میں آج ویلز کے جیکسن کے مدمقابل ہوں گے۔