افغانستان: رواں برس مزیدڈیڑھ لاکھ شہری گھربار چھوڑنے پر مجبور

91

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں جاری تنازع کے سبب رواں برس اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے منگل کے روز ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی معاملات میں رابطہ کاری کے دفتر (او سی ایچ اے) کے مطابق رواں برس اب تک ایک لاکھ 46ہزار 400 افغان شہری بے گھر ہوئے ہیں، تاہم یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران بے گھر ہونے والے افغانوں کی تعداد سے 25 فیصد کم ہے۔