اندرون سندھ بارش کی پیش گوئی سے متعلق الخدمت شعبہ ڈزاسٹر مینجمنٹ کااجلاس

110

حیدرآباد (وقائع نگار خصوصی) محکمہ موسمیات نے اندرون سندھ میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ۔ اس حوالے سے الخدمت شعبہ ڈزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوا ۔جلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ بارشوںکے دوران الخدمت کے ذمے دار و رضاکاران الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو کا عمل شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات، آفات اور برے وقت سے ہر دم پناہ مانگتے رہنا چاہیے لیکن مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہنے کی ضروت ہے۔ پریشانی کی ہر گھڑی میں دکھی اور بے سہارا انسانیت کے ساتھ ہیں۔ سید تبسم جعفری نے ریجنل ہیڈکوارٹر سمیت اضلاع میں موجود تمام رضاکاران کوا لرٹ رہنے کی ہدایات بھی کردی ہے ۔ اجلاس میں منیجر پروگرام سید مقبول عالم ، پروگرام آفیسر محمد وقاص اور فیلڈ آفیسر سیف اللہ خالد نے شرکت کی ۔