اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی

116

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی جس کے باعث ڈالر ایک با ر پھر107روپے سے صرف10پیسے کی دوری تک جا پہنچا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر4پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید105.30روپے سے بڑھ کر 105.34روپے اور قیمت فروخت105.40روپے سے بڑھ کر105.44روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106.20روپے سے بڑھ کر 106.60 روپے اور قیمت فروخت106.40روپے سے بڑھ کر 106.90روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر85پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 120.40روپے سے بڑھ کر 121.25روپے اور قیمت فروخت121.40روپے سے بڑھ کر 122.25 روپے ہو گئی تاہم 10پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 136.40روپے سے کم ہو کر136.30 روپے اور قیمت فروخت 137.40روپے سے کم ہو کر137.30روپے پر آگئی ۔