ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ بڑھ گئے

113

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں دسمبر کے لیے خام ربڑ کے سودے 0.8 ین (0.4 فیصد) بڑھ کر 197.3 ین (1.73 ڈالر ) فی کلوگرام میں طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کے لیے خام ربڑ کے سودے 175 یوان اضافے کے ساتھ 12910 یوان (1897 ڈالر) فی ٹن میں طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں اگست کے لیے خام ربڑ کے سودے 0.1 سینٹ اضافے کے ساتھ 145.9 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔