ایم کیو ایم لندن کی کراچی میں مہاجر صوبے کے حق میں چاکنگ

75

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر ڈیرے ڈال لیے ،مذکورہ دہشت گردوں کوابتدائی طورپر نارتھ مہاجر صو بے کے نام سے چاکنگ کی ہدایت دی گئی ہے جنہوں نے پہلے ناظم آباد اور اس کے بعد اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میںچاکنگ کردی،دیواروں پر کی جانے والی چاکنگ میں مہاجر صوبہ دو ، تمہارا باپ بھی دیگا مہاجر صوبہ، ایم پی اے اور چیئرمین قوم کے غدار ہیں اور مہاجر صوبہ لے کر رہینگے کے نعرے درج ہیں،ان تمام نعروں کے ساتھ غدار وطن قائدایم کیو ایم الطاف حسین کے حق میں بھی چاکنگ کی گئی ہے ،انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ندیم نصرت اور واسع جلیل متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دہشت گردوں سے واٹس ایپ، ٹوئٹر اور اسکائپ پر رابطے میں ہیںاوردہشت گردوں کو شہرمیںچاکنگ کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کررہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چاکنگ کرنے والے کسی بھی دہشت گرد کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیںجب کہ علاقوںمیںچاکنگ ہونے کے بعد دہشت گردوں کی موجودگی کااحساس ہوتے ہی عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ،انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل جیل سے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کچھ دہشت گرد رہا ہوئے ہیں جو رہائی سے قبل ہی متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ندیم نصرت اور واسع جلیل سے رابطے میں تھے، جیل سے رہا ہونے والے دہشت گردوں نے قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹاون اور ناظم آباد میں ڈیرے دال لیے ہیں۔