حیسکو کا نادہندگان کیخلاف کارروائی،300 غیرقانونی کنڈے ہٹادیے

144

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کی ہدایات پربجلی چوری کاجڑسے خاتمہ اور نادہندگان سے واجبات کی 100فیصد وصولی کے حدف کو حاصل کرنے کیلیے پورے حیسکو ریجن میں کارروائیاںمزید تیز کردی گئیں ہیں ۔ اس سلسلے میں آ ج حیدرآباد ،میرپورخاص، ٹھٹھہ ،بھٹ شاہ ، سہون ، کوٹری، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈوآدم ، ٹنڈ والٰہیار و نوابشاہ ،سکرنڈ ، دوڈ اور قاضی احمد ودیگر میں کارروائیوں کے دورا ن واجبات کی عدم ادائیگی پر 200نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے اور 300 غیر قانونی کنڈے ہٹاد یے گئے ہیں ۔جبکہ 04عدد ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں ۔ جس میں 80فیصد کنڈے لگائے ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ نادہندہ صارفین سے07لاکھ20ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت حیسکو کے ٹوٹل71ارب 01کروڑ02لاکھ روپے کے واجبات ہیں ۔جس میں وفاقی اداروں پر 01 ارب 87کروڑ49لاکھ،صوبائی اداروں پر 29ارب 29کروڑ46لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔جبکہ نجی صارفین پر39ارب 84کروڑ 08لاکھ روپے ہیں ۔ جس کی وصولی کیلیے حیسکو چیف کی ہدایات پر کارروائیاں مزید تیز کی گئی ہیں۔حیسکو چیف رحم علی اوٹھوکے احکامات ہیں کہ بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں،صارفین کو درست میٹر ریڈنگ کے بل بھیجیں ،صارف کی بجلی سے متعلق تمام شکایات فوری حل کی جائیں ،تمام ڈویژن سب ڈویژن اور گرڈاسٹیشنوں کا اچانک دورہ کروںگا اگر کہیں بھی کوئی غفلت یا کوتاہی نظر آئی تو اس کے خلاف فوری ایکشن عمل میں لایا جائے گا ۔ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ لہٰذا تمام صارفین اپنے ذمے حیسکو کے واجبات فوری طور پر ادا کریں ۔بصورت و دیگر ان کے خلاف نئے ترمیمی قانون کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔بجلی کے غیر ضروری چراغاں سے گریز کریں۔ انتہائی کھپت کے اوقات میں بجلی کا کم استعمال کریں تا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔