رحیم یار خان، جائداد کے تنازعے پر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش

117

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) بھائیوں سے جائداد کا تنازع، تنگ آکر حقیقی بھائی کی خو د پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کرنے کی کوشش۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز مجید کالونی کے رہائشی انیس الرحمن جس کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائداد کاتنازع تھا، نے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، اہل علاقہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انیس الرحمن کو دبوچ لیا۔