مظاہرہ العلوم سہارنپور کے شیخ الحدیث مولانا یونس جونپوری انتقال فرما گئے

735

سہارنپور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں دارالعلوم دیوبند کے بعد دوسرے بڑے اور قدیم ترین مدرسے جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور کے شیخ الحدیث مولانا یونس جونپوری انتقال فرما گئے۔ 80سالہ مولانا یونس جونپوری ایک عرصے سے علیل تھے۔ 33 سال کی عمر میں جامعہ مظاہرالعلوم کے اعلیٰ ترین تدریسی عہدے مشیخۃ الحدیث پر فائز ہوئے اور آخر عمر تک صحیح بخاری کی تدریس کرتے رہے۔ مرحوم شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی سے بیعت اور ان کے خلیفہ و علمی جانشین تھے۔ مولان جونپوری نے منگل کے روز فجر کے وقت اس دنیا سے رحلت فرمائی۔ ان کے جنازے میں ملک بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ مولانا نے پسماندگان میں ہزاروں شاگرد چھوڑے، جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں۔
مولانا جونپوری