نوازشریف فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، طارق مدنی

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ پا ناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وز یراعظم میاںمحمد نوازشریف اور ان کی فیملی کا نااہل ہو نا لازم و ملزوم اور یقینی ہو چکاہے ۔ وزیر اعظم اوران کی فیملی نے عدالت عظمیٰ میں جھوٹ بول کر اور جعلی د ستاویز ا ت پیش کر کے نہ صرف عدالت عظمیٰ کو گمراہ کیا ہے بلکہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے جرم کا ارتکاب کیا ہے، چنانچہ اس لحاظ سے شریف خاندان اخلاقی و آئینی طور پر نا اہل ہوچکا ہے جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو کسی طرح بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے پر مزید براجمان ہوں۔
،انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوجا ئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاناماجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پی اے سی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے صدارتی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔طارق مدنی نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ موجودہ وفاقی حکومت مکافات عمل سے گزررہی ہے اور اس کا بچنا نا ممکن ہے۔ ا نہو ں نے کہا کہ جب سے ان حکمرانوں نے خصوصاً پنجاب میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر دینی مدارس پر بلا جواز چھاپے مار کر بڑے بڑے محدثین عظام کو بے عز ت کیا اور حفاظ ، علما کرام اور ختم نبوت ؐ و صحابہ کرام ؓ کی ناموس کا تحفظ کرنے والوں کو جیلوں سے رات کی تاریکی میں نکال کر جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیا، اسی دن سے ان تعصب پرست حکمرانوں کے اقتدار کی کشتی بھنور میںپھنسی ہوئی ہے اور ابھی تک تمام زور آزمائی کے باوجود بھی نہیںنکل سکی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی و ملکی مفاد میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی کوششوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا ۔