نیشنل بینک کے فٹبالر عمران بلوچ رینجرز فٹبال ٹیم کے کو چ مقرر

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کے نامور فٹبالر عمران بلوچ کو رینجرزفٹبال ٹیم کا کو چ مقر ر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر نیشنل بینک شعبہ اسپور ٹس کے سر براہ اویس اسد خان نے پاکستان رینجرز کے ڈائر یکٹر جنرل سندھ میجر جنرل محمد سعید کا طے دل سے شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیشنل بینک کے کھلاڑی پر اپنابھرپور اعتماد کیا۔ اویس اسد خان نے عمران بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر رینجر ز کی ٹیم کو فتح دلانے میں اپنابھر پور کردار ادا کر یں۔ دریں اثنا غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان ، قمرعلی قریشی ، ناصراسمٰیل ، ناصرعلی زاہد تاج ،غلام شبیر بلوچ نے عمر ان بلوچ کو مبارکباد دی ہے ۔عمران بلوچ فز یکل انسٹرکٹربھی ہیں ان کو رینجر ز سندھ نے رینجررز لیاری اسپورٹس فیسٹول میں فٹ بال ایونٹ میںکوچ مقرر کیاہے۔